جادو کا چراغ قسط نمبر 11
جادو کا چراغ قسط نمبر 11 میرے کانوں میں گونجنے والی اواز اور کسی کی نہیں میری اپنی جننی کی تھی جو نہ جانے کتنی دیر سے خاموش تھی اور وہ مجھ سے کہہ رہی تھی جنی ۔ میرے اقا اپ روتے ہوئے اور پریشان بالکل اچھے نہیں لگتے وقت مشکل ہے پریشانیاں زیادہ ہیں گھر والوں سے جدائی بھی ہے لیکن پھر بھی اپ میرے اقا ہیں اپ میری طاقت ہیں اور اپ کو اس حالت میں مضبوط رہنا ہے اپ جتنے مضبوط رہیں گے اتنا ہی ہمارے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے جائیں گے اگر اپ کمزور پڑ گئے تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ میں کمزور پڑ گئی اور اگر ہم دونوں کمزور پڑ جاتے ہیں تو ہمارا قبیلہ جو اتنے عرصے سے ہماری راہ دیکھ رہا ہے وہ نیست و نابود ہو جائے گا اور شاید اپ مجھے بھی ہمیشہ کے لیے کھو دیں گے جنی کو کھونے کے ڈر سے ایک دفعہ تو میری روح بھی کانپ گئی کیونکہ میں جانتا تھا کہ اج میں جو کچھ ہوں وہ اپنی جننی کی بدولت ہوں میں اسے بالکل کھونا نہیں چاہتا تھا اور اس لیے میں نے اپنے دل اور دماغ سے سارا ڈر خوف اور پریشانیوں کو ترک کیا انہیں اپنے سے دور کیا اور ایک مضبوط شانی دوبارہ سے میرے اندر جاگ چکا تھا یہ و...